Starting August are on target Balochistan
Starting August are on target Balochistan
Starting August are on target Balochistan News By 
Daily karachi

کوئٹہ: رواں سال اگست کے آغاز سے ہی بلوچستان دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔

آج صبح بلوچستان بارکے صدر بلال کاسی کی ٹارگٹ کلنگ کے بعدف ان کی میت سول اسپتال پہنچانے پر کوئٹہ سول اسپتال میں وکلاء برادری کو خود کش دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

چھ اگست کو مسجد روڈ پر فائرنگ کرکےوطن دشمنوں نے پرچم فروش منیرسرور کو موت کی نیند سلادیا تھا۔ فائرنگ سےدو افراد زخمی بھی ہوئے۔

تین اگست کو کوئٹہ کی اسپنی روڈ سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو ایف سی اور ایک پولیس اہلکارزخمی ہوا۔

دو اگست کو  بروری روڈ پر ددہشتگردوں نے ایڈوکیٹ جہانزیب علوی کو ٹارگٹ کیا۔ گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کے باعث سر اور جسم پر آٹھ گولیاں لگنے سے جہانزیب علوی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

یکم اگست کو سریاب روڈ پر دہشتگردوں نے ہزارہ برادری کو نشانہ بنایاتھا۔  دہشتگردوں نے رکشے میں سوار دو افراد کو گولیوں سے بھون ڈالا جس سے محمد نبی اورغلام نبی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

 

LEAVE A REPLY