Sindh Corruption
Sindh Corruption

Sindh Corruption By Daily Karachi

سیہون:وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہاہےکہ سندھ کا جوحق ہے اسے بہترانداز میں پیش کرنےکی کوشش کروں گا۔

لعل شہبازقلندرکےمزارپرحاضری دینے کے بعد میڈیاسے بات کرتےہوئے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہاکہ گڑھے مردے اکھاڑنےکے بجائے آگے کی طرف دیکھوں گا۔ وزیراعلی نے کہاکہ سندھ کے حقوق کےلیے وفاق سے بات کریں گے۔

مرادعلی شاہ کاکہناتھاکہ سندھ کا جوحق ہے، اس کا بہتر کیس پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔انھوں نے کہاکہ صوبے میں پانی کے مسائل حل کرنے کے اقدامات کررہے ہیں۔

رینجرزاختیارات کے معاملے پرانھوں نے کہاکہ رینجرز اختیارات سے متعلق کوئی سمری نہیں بھیجی اور یہ کوئی ایشو ہے ہی نہیں۔ مراد علی شاہ کاکہنا تھاکہ رینجرزکےساتھ کرکام کررہے ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور بہتری کی گنجائش بھی موجود ہے۔ وزیراعلی سندھ نے رینجرز سے متعلق معاملے کو سیاسی نہ بنانے کےلیے کہا۔ انھوں نے واضح کیاکہ جب وفاق سے نوٹی فیکشن آئے گا تو بتا دیں گے۔ ایسے معاملے پر دس سے بارہ روز لگ جاتے ہیں۔ وزیراعلی نے بتایاکہ رینجرز سے متعلق 27 سالوں میں صرف دو یا تین بار ہی ٹائم پر نوٹی فیکشن جاری ہوا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ صوبے میں صحت سے متعلق اقدامات نظر آئیں گے۔انھوں نے بتایا کہ کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

LEAVE A REPLY