Quetta News
Quetta News

Quetta News By Daily Karachi

سلام آباد: سربراہ پختونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ میں خودکش دھماکے سے متعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ” را“ کو کلین چٹ دیتے ہوئے سارا الزام پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے سردھردیا۔ کہتے ہیں را پر الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا۔

سانحہ کوئٹہ سے متعلق  قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران محمود خان اچکزئی کا کہناتھا کہ سارے سماج دشمن ایجنسیوں کے پے رول پر ہیں، ’’را‘‘ پر الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا۔پاکستانی ایجنسیاں کس کے نشانے پر ہیں؟۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ کو روک نہ سکناانٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے ۔ نتائج نہ دینے والے انٹیلی جنس افسران کو برطرف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ  ایجنسیوں پر الزام تراشی کا فائدہ کسے پہنچے گا؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سانحہ کی انکوائری کا ٹاسک دیں۔

پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کےسربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ملکی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر فیصلہ کیا جائے کہ ملک میں کسی کی پراکسی وار نہیں لڑی جائے گی۔ دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں ضروری ہیں۔  انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایوان صرف دعاؤں کیلئے ہے؟میں آئندہ پارلیمنٹ میں فاتحہ خوانی نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ  محمود خان اچکزئی اکثر متنازع بیانات دیتے رہتے ہیں، گزشتہ دنوں بھی انہوں نے اپنے ایک بیان میں خیبر پختونخوا کو افغانستان کا حصہ قراردیا تھا۔

LEAVE A REPLY