pak army banners
pak army banners

Banners in Favor of Pak Army by DailyKarachi.com

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بینرز لگانے کے مقدمے میں گرفتار غیر معروف جماعت ’موو ان پاکستان‘ کے سربراہ محمد کامران اور دیگر دو ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کر کے تین روز ہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیاگیاہے۔
دوسرے دو افراد علی رضا اور محمد عاطف بھی اسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں ۔ علی رضا اور محمد عاطف کو اسلام آباد کی پولیس نے ایف 6 کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپے میں گرفتار کیا تھا ۔ اسلام آباد پولیس کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اب اُنھیں دوبارہ آٹھ اگست کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ان مقدمات میں ملزمان پر لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے کی دفعات لگائی گئی ہیں اور جرم ثابت ہونے پر اس کی سزا عمر قید ہے

LEAVE A REPLY