Khatoon Par Kutty Chor Diya
Khatoon Par Kutty Chor Diya

Khatoon Par Kutty Chor Diya By Daily Karachi

ملتان(نیوزڈیسک)ملتان میں انسداد ڈینگی مہم کے دوران پانی کے نمونے لینے پر مالک مکان نے خواتین ورکرز پر کتے چھوڑ دیئے، کتے کے کاٹنے سے خاتون ورکر زخمی ملتان(نیوزڈیسک)ملتان میں انسداد ڈینگی مہم کے دوران پانی کے نمونے لینے پر مالک ہو گئی، جسے زخمی حالت میں نشتر اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم کے دوران جب محکمہ ہیلتھ کی خواتین ورکرز ایس پی چوک کے قریب واقع ایک گھر میں ڈینگی لاروا کے شبہ پر پانی کے نمونے حاصل کرنے پہنچی تو مالک ماکان نے ان پر کتے چھوڑ دیئے۔کتے کے کاٹنے کے باعث فوزیہ نامی خاتوں زخمی ہو گئی جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر اسپتال داخل کرا دیا گیا جبکہ واقعہ کے بعد پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر اہم شواہد اکھٹے کر لئے۔
واقع کی اطلاع ملنے پر ڈی سی او نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے پولیس کو ہدایات جاری کر دیں جبکہ مکان کو بھی سیل کرنے کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY