نئی دہلی (اے پی پی) بھارت نے پاکستان کے خلاف سازشوں کے بعد چین سے دوستی کے خلاف ہرزہ شروع کر دی،ملائم سنگھ یادو کہتے ہیں کہ پاکستان کو اصل خطرہ بھارت نہیں بلکہ چین سے ہے۔
لوک سبھا میں کانگریس کے جیوترادتیہ سندھیا کے ذریعہ یہ معاملہ اٹھائے جانے کے بعد یادو نے کہا کہ اتراکھنڈ میں چین کی مداخلت کا معاملہ کافی سنگین ہے اور ملک اور حکومت کو چین سے ہوشیار رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ چین کی یہ پالیسی رہی ہے کہ جب وہ کمزور ہوتا ہے تو خاموش بیٹھ جاتا ہے اور جب اس کی طاقت بڑھنے لگتی ہے تو وہ حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔اسی دوران انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کو چین سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کہ کہیں چین پاکستان پر حملہ نہ کر دے۔

LEAVE A REPLY