Fahad
Fahad

What Did that Fahad Mustafa With Om puri News By Daily karachi

لاہور: بھارتی سپر اسٹار اوم پوری ان دنوں پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ وہ اپنی نئے فلم ایکٹر ان لا کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ گوجرانوالہ جاتے ہوئے اوم پوری گاڑی میں سوگئے تو فہد مصطفی نے ان کی  دلچسپ ویڈیو بنالی۔

ٹوئٹر پر جاری ہونے والی ویڈیو میں فہدمصطفی کو اوم پوری کے ساتھ گوجرانوالہ جاتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔ سفر کی تھکان اور مصروف پروگرام کی وجہ سے اوم پوری نے گاڑی میں نیند پوری کرنےکی ٹھانی۔ اگلے نشست پر براجمان اوم پوری لمبی تان کر سوتے رہے۔

fahad-mustafa

اس دوران فہد مصطفی نے دلچسپ ویڈیو بنائی اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کردی۔ فہد مصطفی کے چہرے کے تاثرات اور شرارتی لہجہ اس ویڈیو کو مزید جان دار بنارہاہے۔

LEAVE A REPLY