turky
turky

 Turkey : Blast outside police headquarters News By Daily Karachi

انقرہ : ترکی کے جنوب مشرقی شہر سیزرے میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کے باہر کار بم دھماکے میں 11 پولیس اہلکار ہلاک اور 78 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک شہر سیزرے میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے تقریباً 50 میٹر کے فاصلے پر ہوا، واقعے کی فوٹیج میں کثیر المنزلہ عمارت کو تباہ ہوتے اور دھواں اڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے، واقعے میں کم از کم 9 پولیس اہلکار ہلاک اور 75 سے زائد زخمی ہوگئے۔

2a

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا اس قدر روز دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی گئی، ترک میڈیا نے حملے کا الزام کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سیزرے میں کئی بار کرفیو نافذ کیا جاچکا ہے، جہاں حکومت کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کیخلاف کارروائیاں کررہی ہے۔ اے پی پی

LEAVE A REPLY