The government confirmed Asif Zardari's name in the ECL
The government confirmed Asif Zardari's name in the ECL

The government confirmed Asif Zardari’s name in the ECL

نگراں حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی تصدیق کردی۔

نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ آصف علی زرداری سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کا حکم آیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ’سپریم کورٹ کے حکم کے بعد آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے‘۔

یال رہے کہ سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر برہمند تنگی نے آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق سوال کیا تھا۔

نگراں وزیر داخلہ اعظم خان کی تصدیق کے بعد پی پی پی کے سینیٹر رحمٰن ملک نے آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق سینیٹ اجلاس کے دوران بات کرنا چاہی تاہم چیئرمین سینیٹ نے انہیں بات کرنے سے روک دیا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کو سابق صدر آصف علی زرداری اور پی پی پی رہنما فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کی تھی۔

سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس اور کئی اہم بینکوں کے ذریعے اربوں روپوں کی فرضی ٹرانزیکشنز کے حوالے سے تحقیقات پر ازخود نوٹس لیا تھا اور سماعت کے دوران 35 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز میں ملوث ہونے پر 3 بینکوں کے صدور اور چیف ایگزیکٹو افسران کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔

LEAVE A REPLY