SasoraliOo na Damad Ko Zinda Jala Dia?
SasoraliOo na Damad Ko Zinda Jala Dia?

SasoraliOo na Damad Ko Zinda Jala Dia? By Daily Karachi

کراچی: نیو کراچی میں بیوی کو منانے کے لیے جانے والے داماد کو سسرالیوں نے مبینہ طورپر زندہ جلا دیا۔ مقتول کی بیوہ ،سسر اور برادرنسبتی کو گرفتار کرلیا گیا۔

نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں سسرالیوں نے داماد کو مبینہ طورپر زندہ جلا دیا۔ چار بچوں کا باپ سہیل نامی شخص ناراض بیوی کو منانے گیا تھا۔

سہیل کی بیوہ کا دعویٰ ہے کہ اس کا شوہر پیٹرول کی بوتل ساتھ لایا تھا اور اس  نے خودسوزی کی ہے۔ بیوہ کے مطابق شوہر کے ارادوں کا علم نہیں تھا۔

مقتول کی بہن کا کہناہے کہ اس کی بھابھی بچوں سے ملنے کے بہانے بھائی کو گھر بلایا اور پھر گھر والوں کے ہمرا میرے بھائی کو جلا کر مارڈالا۔

پولیس نے واقعے کے بعد مقدمہ درج کرکے مقتول سہیل کی اہلیہ، ساس اور برادر نسبتی کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغازکردیا ہے۔

LEAVE A REPLY