لندن: ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت نے رینجرز کو صرف کراچی میں اختیارات دینے کے فیصلے کو کراچی دشمنی قرار دے دیا۔انھوں نے سوال کیاکہ کیا اندرون سندھ دھماکے،اغوابرائے تاوان کے واقعات نہیں ہو رہے ہیں۔

لندن سے جاری بیان میں ندیم نصرت نے کہا ہے کہ سندھ حکومت قیام امن کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ اگررینجرز سے ہی کارروائی کروانا چاہتی ہے تو سندھ بھر میں اختیارات کیوں نہیں دئیے گئے۔

ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھاکہ  صرف کراچی میں اختیارات دینا کراچی دشمنی اور ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کا ثبوت ہے۔

LEAVE A REPLY