Quetta News
Quetta News

Quetta News By Daily Karachi

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کے زرغون روڈ پرزورداردھماکے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت چودہ  افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق کوئٹہ کے زرغون روڈ پر الخیر اسپتال کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت چودہ افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیاتھا۔

دھماکے کے بعد پولیس اورریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خیزمواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

LEAVE A REPLY