Pak Bahria
Pak Bahria

Pak Bahria News By Daiiy Karachi

کراچی:وزیراعظم نے پاک بحریہ کےوارشپ فلیٹ ٹینکرکا افتتاح کر دیا۔ کہتے ہیں پاکستان کوجمہوری اعتبارسےمضبوط ملک بنانےکاعزم کیا ہے، شپ کی مقررہ مدت سے2ماہ پہلےلانچنگ قوم کیلئےتحفہ ہے۔ شپ یارڈ ملازمین کیلئے بونس کا اعلان بھی کیا۔

کراچی شپ یارڈمیں پاک بحریہ کے بیڑے میں ترکی کے تعاون سے تیارکیے گئے نئے وارشپ فلیٹ ٹینکر کی شمولیت کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم،وزیراعلیٰ، گورنرسندھ،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاءاللہ ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوارراناتنویر، سینیٹر حاصل بزنجو کے علاوہ ترک قومی دفاع کےوزیرفکری آئزک بھی شریک تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران  وزیراعظم نے سترہ ہزار ٹن وزنی وارشپ فلیٹ ٹینکرکی تیاری پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورترکی تاریخ،ثقافت،مذہبی رشتوں میں بندھےہیں، ترکی کیساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتےہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکی کی دوستی ہرآزمائش پرپوری اتری ، ہم جغرافیائی لحاظ سے الگ لیکن اقدار کے اعتبارسےایک ہیں ۔جہازکی تیاری سےدونوں ملکوں میں تعاون مزیدفروغ پائےگا۔ انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبےسےترقی کی راہیں کھلیں گی۔  شپ کی مقررہ مدت سے2ماہ پہلےلانچنگ قوم کیلئےتحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کوجمہوری اعتبارسےمضبوط ملک بنانےکاعزم ہے،جہازسےپاک بحریہ کی لاجسٹک ضروریات پوری ہونگی۔ وزیراعظم نے اس موقع پرکراچی شپ یارڈملازمین کیلئے سوملین بونس کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ ترک کمپنی ایس ٹی ایم کے تعاون سے تیارکردہ سترہ ہزار ٹن وزنی فلیٹ ٹینکرکراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا۔

دو ہزار تیرہ میں ہوئے معاہدے کے تحت فلیٹ ٹینکر ترکی نے ڈیزائن کیا۔

جہاز تین ماہ تک  کھلے سمندر میں آپریٹ کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔دہرے ہل پر مشتمل پی این ایف ٹی بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے والا یہ جہاز انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن اوربحری آلودگی کے قواعد و ضوابط کے مطابق بنایا گیا ہے۔

فلیٹ ٹٰینکر سمندر میں موجود پاک بحریہ کے دیگر جہازں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کریگا۔ جدید طبی سہولیات سے لیس یہ جہازہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگی آپریشن میں معاونت اور امدادی آپریشنز میں دوسرے جہازوں کو طبی امدادفراہم کرے گا۔

 

LEAVE A REPLY