Open Challenge
Open Challenge

Open Challenge News By Daily Karachi

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف کو مباحثے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں ملک ترقی کی منازل طے کررہا تھا آج بیڑہ غرق ہے اور ملک زمین میں دھنستا جارہا ہے۔ عام آدمی کا کوئی حال نہیں حکمران اپنی جیبیں بھر رہے ہیں عمران خان کو 2002 ء میں 10 نشستوں کی پیشکش کی تھی وہ نہیں مانے آج بھی غلط فہمی کا شکار ہیں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ اگر پانامہ لیکس کا شفاف ٹرائل ہوا تو شریف برادران پھنس جائیں گے میں پاکستان سے کسی عدالت سے ڈر کر نہیں بھاگا میں سیشن کورٹ ‘ سپیشل لورٹ اور ہائی کورٹ میں پیش ہوتا رہا اور تقریباً پندرہ دفعہ پیش ہوا سب کو پتہ ہے میرے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے اور میرے خلاف مقدمات میں کوئی ثبوت نہیں نہ کوئی گواہ ہے میں نے عدالت میں اپنے میڈیکل مسئلے کا بتایا اور حکومت نے میرا نام ای سی ایل سے نکالا تو میں بیرون ملک علاج کیلئے آیا انہوں نے کہا کہ ملک میں عدل و انصاف ہونا چاہیے مجھے ابھی تک عدالتوں سے انصاف نہیں ملا مگر امید کرتا ہوں کہ انصاف ملے گا میرے اکاؤنٹس منجمند ہوئے مجھ پر تاحیات پابندی لگائی گئی جو غیر قانونی ہے میری کوئی جائیداد ضبط نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ لوگوں کی باتیں سنتا ہوں مگر فیصلے خود کرتا ہوں میں نے 2 جنگیں لڑیں میرا فوج میں ایک کردار رہا ہے ۔ صرف فوج ہی نہیں پوری قوم سمجھتی ہے کہ میرے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اور مجھے فخر ہے کہ لوگ مجھ پسند کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے دور میں لوڈ شیڈنگ نہیں تھی ملک ترقی کررہا تھا اور آسمان کی طرف جارہا تھا لیکن آج ملک کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے اور ملک زمین میں دھنس رہا ہے آج معیشت کا برا حال ہے ٹیکنالوجی نہیں توانائی کا بحران ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2008 ء میں بجلی کی پیداوار 19500 میگاواٹ اور طلب 12000 میگاواٹ تھی بجلی آج بھی وافر ہے اور مزید بجلی کی ضرورت نہیں ہے اگر ضرورت ہے تو حکمران نندی پور کو چلائیں جو بند پڑا ہے لوگوں سے جھوٹ بولنا اور فریب دینا بند کردیں جو لوگ دو ماہ کی باتیں کررہے تھے وہ کچھ کرکے دکھا دیں انہوں نے کہا کہ میرا 2008 ء سے پہلے بیرون ملک کوئی اکاؤنٹ نہیں تھامیری کوئی آف شور کمپنی نہیں تھی اور نہ ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف محب وطن ہے لیکن ایماندار نہیں حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں لگے ہوئے ہیں حیدر آباد کراچی موٹر وے سے پیسہ بنایا جارہا ہے بڑے بڑے موٹر ویز کے منصوبے صرف ان کی جیبیں بھرنے کیلئے ہیں انہوں نے کہ اکہ میرا جنیوا میں کوئی اکاؤنٹ نہیں اگر کوئی اکاؤنٹ ہے تو سب لے لو انہوں نے نواز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف عوام کی خوشحالی پر مجھ سے مناظرہ کرلیں وہ اپنے وزراء کی ٹیم لے آئیں یہ پندرہ لوگ بیٹھیں اکیلا بیٹھوں گا یہ بتائیں کہ انہوں نے کیا کیا میں بھی بتاؤں گا کہ میرے دور میں عوام کتنے خوشحال تھے اور آج کیا ہورہا ہے۔

LEAVE A REPLY