Preity Zinta
Preity Zinta

She did not want any photos leaked on Internet, Preity Zinta News By Daily Karachi

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر آ گئی ہیں۔ پریتی زنٹا نے رواں سال ہی اپنے امریکی دوست ”جینی گڈ اینف“ کے ساتھ لاس اینجلس میں شادی کی تھی اور اس تقریب کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا جبکہ اداکارہ یا کسی اور کی جانب سے کوئی تصاویر بھی سامنے نہیں آئی تھیں۔ شادی کے بعد ایک تقریب بھارت میں بھی منعقد کی گئی تھی جس میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستاروں نے شرکت کی۔

شادی کی تقریب کو اتنا خفیہ رکھا گیا تھا کہ کسی کو کانوں کان خبر نہ ہو سکی۔ حتیٰ کہ میڈیا کو بھی اس وقت اس تقریب کا پتہ چلا جب اداکارہ کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر اپنے دوستوں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونا شروع ہوئیں۔ لیکن اب شادی کی تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں جن میں پریتی زنٹا سرخ لہنگے میں ملبوس نظر آ رہی ہیں جسے منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا ہے۔ اداکارہ کے شوہر بھی روائتی بھارتی لباس میں ملبوس ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بھارتی خبر رساں ادارے انڈین ایکسپریس کے مطابق پریتی زنٹا کے قریبی دوست سوزین خان اور ڈیزائنر سوریلی گوئل بھی شادی کی تقریب میں موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی اپنے شوہر کے ساتھ امریکہ میں قیام کے دوران کی تصاویر بھی منظرعام پر آئی تھیں تاہم ان میں شادی کی کوئی تصویر شامل نہیں تھی۔

LEAVE A REPLY