Non Muslim
Non Muslim

Non Muslim Girl Accept Islam And Marriage Muslim Boy News By Daily Karachi

سانگھڑ صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ایک ہندو خاندان نے اپنی بیٹی کو اسلام قبول کرکے مسلمان سے شادی کرنے کی نہ صرف اجازت دی بلکہ اس کے نکاح میں بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر گوردھن کھتری اور محمد یوسف قائم خانی سانگھڑ سے 70 کلو میٹر دور کھپرو کے قریب واقع ہاتھونگو ٹاؤن میں پڑوسی تھے اور دونوں خاندانوں کے درمیان دہائیوں سے دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

جب ڈاکٹر گوردھن کو معلوم ہوا کہ ان کی بیٹی دوست کے بیٹے بلال قائم خانی کو پسند کرتی ہے تو انہوں نے اس فیصلے کے خلاف مزاحمت کرنے کے بجائے اپنی بیٹی کو مذہب تبدیل کرکے بلال سے شادی کرنے کی اجازت دے دی۔انہوں نے لڑکے کے گھر والوں کو میرپور خاص میں اپنے گھر مدعو کیا اور وہیں دونوں کا نکاح طے کردیا گیا۔لڑکی نے مولوی عبدالغفار سے اسلام قبول کیا اور بعد ازاں انہوں نے ہی نکاح بھی پڑھایا جس میں لڑکے اور لڑکی کے خاندان کے ارکان بھی شریک تھے۔لڑکے کے والد محمد یوسف کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر گوردھن کے وسعت قلب کے متعرف ہیں اور تصدیق کی کہ لڑکی نے اپنی اور گھر والوں کی مرضی سے اسلام قبول کیا اور پھر دونوں خاندانوں کی رضامندی سے نکاح ہوا۔

LEAVE A REPLY