Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

Nawaz Sharif By Daily Karachi

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور انکی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اسد الرحمان سے شدید تلخ کلامی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پرٹی کا اجلاس جاری تھا ۔ جس میں نواز شریف پہنچے اور خطاب کرنے لگے تو انکی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی اسد الرحمان اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے اور خطاب سننے لگے، جس پر میاں نواز شریف نے انہیں اپنی نشست پر بیٹھ جانے کا کہا۔ اسد الرحمان نے نواز شریف کو جواب دیا کہ میں کوئی سکول کا بچہ نہیں ہوں جو مجھے اس طرح سمجھایا جا رہاہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے اسد الرحمان کو سختی سے بیٹھ جانے کا کہا لیکن اسد الرحمان اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور نہیں بیٹھے۔ اجلاس کے دوران دیگر اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم کے آگے شکایات کے انبار لگا دیئے لیکن وزیر اعظم نے انہیں سنا ان سنا کر دیا کیونکہ وزیر اعظم اسد الرحمان کے رویے سے پریشان لگ رہے تھے.

LEAVE A REPLY