MQM accused
MQM accused

MQM accused his party of three women workers News By Daily Karachi

کراچی : بائیس اگست کو متحدہ کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد میں میڈیا ہاؤسز پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی تین خواتین کارکنان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ تینوں نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا اعتراف کر لیا۔

بائیس اگست کو کراچی میں جلاؤ گھیراؤ سمیت مختلف الزامات میں گرفتارایم کیو ایم شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج رابعہ ، ان کی بیٹی قرت العین اور سمیرا کوعدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے تینوں خواتین کو چار روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیے: میڈیا ہاؤس پر حملہ، ایم کیو ایم کی خواتین کارکنان گرفتار

قرة العین عرف عینی بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی جانب سے سٹی کونسل کی کونسلر منتخب ہوئی تھیں۔

MQM WOMEN

ایم کیو ایم رہنما اور ان کی بیٹی سمیت تینوں خواتین کوڈیفنس فیز ون کے گولڈ مارک شاپنگ سینٹرسے گرفتارکیا گیا تھا۔  خواتین پر اے آر وائی کے دفتر پر حملے اور کراچی پریس کلب کے باہر ہنگامہ آرائی کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردی جلاؤ گھیراؤ اور مختلف الزامات میں گرفتار ایم کیو ایم رہنماوں سمیت اڑتیس ملزمان پہلے ہی پانچ دن کے ریمانڈ پرہیں۔

LEAVE A REPLY