Maqbooza kashmir
Maqbooza kashmir

Maqbooza Kashmir By Daily Karachi

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دراندازی کا سلسلہ رک نہ سکا،شہادتوں کی تعداد 65سے بڑھ گئی
سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم و ستم کی کارروائیاں جاری ہیں، بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے وادی میں آج بھی کرفیو نافذ ہے،8 جولائی سے اب تک 65 سے زائد کشمیری شہید کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت تھم نہ سکی ،چار ہفتے گزرنے کے بعد بھی کشیدگی بدستور برقرار ہے ، بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے وادی میں کرفیو نافذ ہے ،کاروبار اور تعلیمی ادارے بند ،سڑکیں سنسان ہیں۔ موبائل انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔
کرفیو کے باوجود آج کشمیر ی قابض انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مارچ بھی کریں گے ، حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی جا رہی ہے، وادی میں آزادی کی آواز کو دبانے کیلئے بھارت ہر ممکن کوشش کرنے میں لگا ہوا۔گزشتہ روز مظاہروں میں شریک 500 افراد کو گرفتار کرلیا ،جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 100 سے زائد کشمیری زخمی ہوگئے ۔

LEAVE A REPLY