Waseem Akhtar
Waseem Akhtar

If a male child 12 cases show put on Pervez Musharraf , Waseem Akhtar News By Daily Karachi

کراچی : وسیم اختر نے میئر منتخب کرانے پر کراچی والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھول جائیں، مل کر شہر قائد کیلئے کام کرتے ہیں، ایم کیو ایم کا نہیں شہر قائد کا میئر ہوں، تمام سیاسی جماعتوں اور ڈی جی رینجرز سے مل کر کام کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بولے کہ مجھ پر قائم تمام مقدمات جھوٹ ہیں، مرد کے بچے ہو تو 12 مئی کا کیس آرٹیکل 6 کے تحت پرویز مشرف پر ڈال کر دکھائیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے نو منتخب میئر کراچی وسیم اختر نے کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی والوں کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ جیت کراچی کے لوگوں کی ہے، ان حالات کے باوجود عوام نے حق پرستوں کو منتخب کیا، مشکل حالات کے باوجود عوام نے ساتھ دیا، آج کراچی کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا گیا جس پر حکومت کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے حکومت اور اداروں پر زور دیا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اس کو بھول جائیں، آئیں مل کر آگے چلتے ہیں، میں ایم کیو ایم کا نہیں کراچی کا میئر ہوں، وزیراعلیٰ سندھ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ بلدیاتی حکومت کو آگے لے کر چلیں، تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، ڈی جی رینجرز سے بھی کہوں گا کہ مل کر کام کریں۔

مزید جانیے : وسیم اختر میئر کراچی اور ارشدہ ووہرہ ڈپٹی منتخب، حیدرآباد میں بھی متحدہ کامیاب

وسیم اختر نے مزید کہا کہ اکیلا نہیں، تمام سیاسی جماعتیں ساتھ ہیں، لڑتے رہے تو شہر ترقی نہیں کرسکتا، چاہتے ہیں کراچی سمیت پورا سندھ ترقی کرے، ہمیں کراچی کے مسائل کا پتہ ہے، حلف لینے کے بعد مل کر بیٹھیں گے۔

بارہ مئی سے متعلق سوال کے جواب میں نو منتخب میئر کراچی جذباتی ہوگئے، بولے کہ ہمارے اوپر قائم تمام مقدمات جھوٹے ہیں، اگر مرد کے بچے ہو تو 12 مئی کا کیس آرٹیکل 6 کے تحت پرویز مشرف پر ڈال کر دکھائیں۔

LEAVE A REPLY