Major Yousuf khan
Major Yousuf khan

Major Yousuf khan News By Daily Karachi

پشاور: تاریخی اسلامیہ کالج نے تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کا پہلا شہید بھی دیا۔ قیام پاکستان کے بعد میجر یوسف خان مسلمان پناہ گزینوں کو بلوائیوں سے بچاتے ہوئے شہید ہوئے۔

عظمت حیات پشاوریونیورسٹی کے وائس چانسلرریٹائرڈ ہوئے ہیں۔ انہوں نے برٹش آرمی میں میجراپنے والد یوسف خان کے بارے میں اگر سنا ہے تو تاریخ میں یا اپنے بڑوں سے۔ 20 اگست 1947 کویوسف خان کو بھی اپنے نئے ملک منتقل ہونے کا حکم ملا تھا لیکن پٹیالہ ریلوے اسٹشن پرسکھ بلوائیوں کومسلمان خواتین پرتشدد کرتے دیکھا توخودپرقابونہ رکھ سکے۔

اسلامیہ کالج پشاورمیں فٹ بال ٹیم کے کپتان یوسف خان ، قیام پاکستان کے بعد پہلے فوجی اوراسلامیہ کالج کے بھی پہلے شہید قرارپائے۔

شہید یوسف خان کواپنے نئے ملک میں بسنے کا موقع تونہیں ملا لیکن ہم وطنوں کے دفاع کے لئے جان قربان کرکے ہمیشہ کے لئے امرہوگئے۔

LEAVE A REPLY