Kidnapping
Kidnapping

پاکستان سے معصوم بچوں کو ڈبوں میں ڈال کر اغوا کر کر کے کہاں لے جایا جا تا ہے؟ News By Daily Karachi

 

دیدی ۔ بدھ کو ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق لاہور میں بچوں کو اغوا کے بعد قتل کرکے اعضا فروخت کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے اسلام آباد نے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ بچوں کے اغوا کے تحقیقات کی ذمہ داری ڈائریکٹر مظہر الحق کاکا خیل کو سونپی گئی ۔ مظہر الحق کاکا خیل نے کہا کہ بچوں کے قتل اور اعضا بیچنے سے متعلق معلومات ایف آئی اے کو فراہم کریں۔ اغواء ‘ اعضاء بیچنے سے متعلق معلومات شہری ان نمبرز پر 03445511457, 051-2612281 پر دیں۔ ذرائع کے مطابق بچوں کو اغواء کرکے اعضاء کی فروخت کے لئے انہیں تھائی لینڈ سمگل کرنے کا انکشاف ہوا اور پولیس نے لاہور سے سمگلنگ کے لئے اغواء کی گئی بچی سمیت چھ بچوں کو بازیاب کرالیا ہ ۔ذرائع کے مطابق بچوں کو بے ہوش کرکے ان کے منہ پر پٹیاں باندھی گئی تھیں جبکہ ان کے ٹانگیں اور ہاتھ بھی بندھے ہوئے تھے ۔ سوشل میڈیا پر بچوں کے اغواء کی تصاویر سامنے آنے پر ایف آئی اے نے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ۔ ایف آئی اے کی ٹیم لاہور پولیس کے ان اہلکاروں کے بیانات قلمبند کرے گی جنہوں نے بچوں کو بازیاب کرایا جبکہ بچوں اور ان کے والدین سے بھی ایف آئی اے اہلکار ملاقاتیں کریں گے تاکہ اغواء کاروں کا سراغ لگایا جاسکے۔

 لاہور ( این این آئی) ایف آئی اے نے اغوا ء کئے گئے بچوں کی تھائی لینڈ اسمگلنگ کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں ،پولیس نے ایک بچی سمیت چھ بچوں کو بیرون ملک اسمگل کر نے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق اغوا ء کئے گئے چھ بچوں کو جسمانی اعضا کی فروخت کیلئے تھائی لینڈ اسمگلنگ کی کوشش کی گئی تھی جسے ناکام بنادیا گیا تھا ۔ان بچوں کے منہ پر ٹیپ اور ہاتھ پاؤں باندھے گئے تھے ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے سوشل میڈیا پر بچوں کی تصاویرجاری ہونے کے بعد آیف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کی تھی جس پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ا یف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی اسمگلنگ سے متعلق کوئی بھی شخص معلومات فراہم کر سکتا ہے۔تاہم ایف آئی اے نے بچوں کی تحویل یا شناخت کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر ہی مزید تفصیل فراہم کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY