جامشورو: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں بارہ مسافر جاں بحق جبکہ تیس زخمی ہو گئے۔

جامشورو میں پٹارو کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بارہ مسافر جاں بحق  جبکہ تیس زخمی ہوگئے۔ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

زخمیوں کو جامشورواور حیدرآباد کے اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس ڈیرہ اسماعیل خان سے کراچی جا رہی تھی۔ حادثہ  تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ کے دوران پیش آیا۔

LEAVE A REPLY