Imran Khan
Imran Khan

Imran Khan News By Daily Karachi

کوئٹہ  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سانحہ سول اسپتال کے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔
کوئٹہ میں سول اسپتال کے دورہ پر زخمیوں کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ےتھا کہ کوئٹہ آنے کا مقصد متاثرین کو یقین دلانا ہے کہ پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت اور دین دونوں کے دشمن ہیں ، پوری قوم ایک ساتھ مل کر دہشت گردوں کو شکست دے گی۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ مارشل لاء کا دور چلا گیا، ہمیں جمہوریت کو بہتر کرنا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پولیس اورانٹلی جنس کے نظام کو مضبوط بنانا ہوگا۔
عمران خان نے سول اسپتال کے دورے پر کہا کہ اس معاملے پر تمام سیاسی اختلافات ختم ہیں، دہشت گردوں کو اکھٹے ہوکر شکست دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سول اسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں 72 سے زائد افراد شہید جبکہ 112 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکہ اس وقت ہوا جب اس سانحے سے کچھ دیر قبل ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے وکیل رہنما بلال کاسی کی میت لینے کے لیے وکلا برادری سول اسپتال کے احاطے میں جمع تھی۔

LEAVE A REPLY