Hanif Mohammad

Hanif Mohammad News By daily kaarchi

 

کراچی: ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اپنے ریکارڈز کی بدولت ہمیشہ یاد رہنے والے پاکستان کے عظیم بلے باز حنیف محمد نے موت کو بھی شکست دے دی۔ دل کی دھڑکن چھ منٹ تک رکنے کے بعد پھر چل پڑی۔

لٹل ماسٹرحنیف محمد کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی۔  لٹل ماسٹر کے بیٹے شعیب محمد کا کہنا ہے کہ والد کا انتقال نہیں ہوا۔ خبر غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔

لٹل ماسٹر کے بیٹے شعیب محمد جو اپنے والد کے انتقال سے متعلق سماء سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے تھے،  بعد میں بتایا کہ والد کے انتقال کی خبر غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔ سماء سے ٹیلیفونک بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ والد کے دل کی دھڑکن چھ منٹ تک مانیٹر نہیں ہوئی جس کے باعث سمجھا گیا کہ وہ چل بسے ہیں۔

شعیب محمد نے بتایا کہ میں اس وقت راستے میں تھا جب والد کے انتقال سے متعلق خبر ملی۔  سماء سے بات کرتے ہوئے شعیب محمد نے خدا کا شکر ادا کیا کہ ان کے والد زندہ ہیں۔ انہوں نے والد کی صحتیاب کیلئے دعا کی اپیل کی اور ان کو دوبارہ زندگی ملنے کا ذکر کرتے ہوئے فرط جذبات پر قابو نہ رکھ پائے۔

LEAVE A REPLY