Get rid of quick banks, how long will the banks stay closed, holidays are announced

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے سلسلے میں مالیاتی اداروں میں چار روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے سلسلے میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے کمرشل بینکوں کیلئے تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق کمرشل بینکوں سمیت تمام مالیاتی ادارے 15 جون بروز جمعہ سے 18 جون بروز پیر تک بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک 19 جون بروز منگل سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ تاہم اس دوران بینکوں کی اے ٹی ایم مشینز سے رقوم کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عید الفطر ہفتے کے روز ہونے کا امکان ہے۔ اس صورتحال میں دیگر سرکاری اداروں کیلئے بھی تعطیلات کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کیلئے بھی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY