General Raheel Sharif
General Raheel Sharif

General Raheel Sharif News By Daily Karachi

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ دھماکے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم دیدیااور واضح کیاہے کہ حساس ادارے ملک بھر میں دہشتگردوں کا پیچھا کر کے کہیں بھی کارروائی کرسکتے ہیں آرمی چیف نے واضح کر دیا کہ کوئٹہ حملے کا ہدف پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ تھا اور دہشتگردی کا مقصد بلوچستان کا سیکیورٹی صورتحال خراب کرنامقصد تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورہیڈکوارٹرمیں آرمی چیف نے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکریٹری بلوچستان ، کمانڈرسدرن لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کاکہناتھاکہ خیبرپختونخوامیں شدت پسندوں کو شکست ہوئی تو اُنہوں نے کے پی کے سے بلوچستان کا رخ کرلیا اور ان حملوں کا مقصد امن وامان کی خرابی تھی دہشتگردوں کا اصل ہدف اصل ہدف پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ تھا۔
آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ امن وامان کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور دہشتگردی سے منسلک ہر شخص کو ٹارگٹ کیاجائے ۔ آرمی چیف حساس اداروں کے متعلقہ افسران پر واضح کیاکہ وہ ملک بھرمیں کہیں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کے مجاذہیں اور ہرجگہ پیچھاکیاجائے ۔

LEAVE A REPLY