General Raheel Sharif
General Raheel Sharif

General Raheel Sharif News By Daily Karachi

کوئٹہ: کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے،دشمن کو ہرصورت شکست دیں گے۔

کمانڈر سدرن کمانڈ نے سول اسپتال کوئٹہ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی۔ ۔سول ہسپتال کے دورہ کے موقع پرکمانڈر سدرن کمانڈ عامر ریاض کو بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پرلیفٹننٹ جنرل عامرریاض کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے اسپتال پر حملہ کرکے بزدلی کا ثبوت دیا۔ دشمن کو ہرصورت شکست دیں گے۔

خود کش دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین کودلاسہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت مشکل وقت ہے جسے حوصلے کے ساتھ برداشت کر نا ہے۔

LEAVE A REPLY