Farooq Sattar
Farooq Sattar

Farooq Sattar Had Given Some Hint Before Press Conference News By Daily Karachi

کراچی:متحدہ رہنما فاروق ستار اہم پریس کانفرنس کے لیے پی آئی بی کالونی میں واقع اپنی رہائشگاہ سے پریس کلب روانہ ہوگئے۔ کہتے ہیں پراعتماد اور دعاؤں کا طلبگار ہوں ۔ عام آدمی کو اوپر لانا ہے۔

پریس کلب روانگی سے  قبل گھر کے باہر موجود میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتےہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پراعتماد اور دعاؤں کا طلبگار ہوں۔ آج کی پریس کانفرنس میں وہی بات کروں گا جو کل نہیں کہہ سکا۔

متحدہ کے قائد سے لاتعلقی کے اظہارسے متعلق سوال پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جہاں اتنا صبر کیا تھوڑا اور کر لیں۔ پریس کانفرنس کا انتظارکریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی عزم کا اظہار کریں گے جہاں سے سیاسی سفرکا آغاز کیا تھا۔ ایم کیو ایم کا سیاسی سفر آگے لیکر جائیں گے۔ ہمیں عام آدمی کو اوپر لانا ہے۔

فاروق ستارکا مزید کہنا تھا کہ اب کوئی پس و پیش نہیں ہوگا، آج وہی کہوں گا جو کل نہیں کہہ سکا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں متحدہ قومی موومنٹ فاروق ستار کے نام پر رجسٹرڈ ہے، پریس کانفرنس سے قبل ان کی باتیں اہم اشارے دے رہی ہیں جن کا تعلق  ایم کیو ایم کے مستقبل سے بھی سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY