Farooq Sattar
Farooq Sattar

Farooq Sattar Has Announced  News By daily Karachi

کراچی: متحدہ کے ایم پی اے وقار شاہ نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ وقارشاہ کے مطابق فاروق ستار کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم قائد سے لاتعلقی کا اعلان کرنے والے ہیں۔

فاروق ستار کچھ دیر بعد بڑی پریس کانفرنس کرنے والے ہیں، ایم کیوایم کے کئی بڑے پریس کلب میں ان کا انتظار کر رہے ہیں۔ وہیں موجود ایم پی اے وقار حسین شاہ نے نمائندہ سماء سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ  ہم  یہاں ایم کیو ایم کے قائد سے لاتعلقی کا اعلان کرنے آئے ہیں،۔

فاروق ستار اس وقت آواری ٹاورزہوٹل میں موجود ہیں ۔ وہ گھر سے پریس کلب کیلئے نکلے تھے لیکن اچانک راستہ بدل کر آواری ٹاورز ہوٹل پہنچ گئے جہاں نسرین جیل اور ارشد وہرہ کے ساتھ ان کی مشاورت جاری ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز پریس کلب کے باہر قائم ایم کیو ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کے دوران متحدہ کے قائد نے اپنی اشتعال انگیز تقریر میں پاکستان مخالف نعرے لگوائے اور کارکنوں کو میڈیا ہاؤسز پر حملے کے لیے اکسایا تھا۔ کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے تھے۔ جس کے بعد رینجرز نے ایم کیو ایم کو بھوک ہڑتالی کیمپ اکھاڑ دیا تھا۔

بعد ازاں فاروق ستار کو اس وقت رینجرز نے حراست میں لے لیا جب وہ اہم پریس کانفرنس کرنا چاہ رہے تھے۔ فاروق ستار نے رینجرز سے دو منٹ بات کرلینے دیں کی درخواست بھی کی مگر رینجرز انہیں اپنے ساتھ لے گئی۔ آج دوپہرانہیں چھوڑ دیا گیا جس کے بعد فاروق ستار کی جانب سے اہم پریس کانفرنس کا اعلان کیا گیا تھا۔

اپنی رہائشگاہ سے پریس کانفرنس کے لیے  جانے سے قبل فاروق ستار نے میڈیا نمائندوں سے کی گئی مختصر بات چیت میں اہم اشارے دیے تھے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وہی عزم ظاہر کروں گا جس سے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ اب کسی پیس و پیش سے کام نہیں لیا جائے گا، عام آدمی کو اوپر لانا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں متحدہ قومی موومنٹ فاروق ستار کے نام پر رجسٹرڈ ہے، پریس کانفرنس سے قبل ان کی باتیں اہم اشارے دے رہی ہیں جن کا تعلق  ایم کیو ایم کے مستقبل سے بھی سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY