Cricket News
Cricket News

Cricket News By daily karachi

لندن : آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ کیلئے نام فائنل ہوگئے، عمر گل کو بلالیا گیا، عمر اکمل اور احمد شہزاد ایک بار پھر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہیں کر

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آئر لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ نام بھجوادیئے، چیئرمین سے منظوری مل گئی۔

محمد حفیظ پر انضمام الحق کا اعتماد تاحال برقرار ہے، ٹیسٹ میں ناکام پروفیسر ون ڈے کھیلیں گے، فاسٹ بولر عمر گل کو ٹیم میں واپس بلالیا گیا۔

احمد شہزاد اور عُمر اکمل کے رویے میں بہتری سے بورڈ مطمئن نہیں، دونوں کرکٹرز بدستور ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، شرجیل خان اور بابر اعظم کی واپسی پکی ہوگئی۔

پاکستانی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں، اظہر علی کپتان، شرجیل خان، محمد حفیظ، بابر اعظم، سمیع اسلم، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد رضوان، محمد عامر، وہاب ریاض، عماد وسیم، یاسر شاہ، علی حسن اور محمد نواز۔

گرین شرٹس 18 اگست کو ڈبلن میں آئر لینڈ سے پہلا ون ڈے کھیلیں گے جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 20 اگست کو ہوگا۔ انگلینڈ کیخلاف 3 میچز پر مشتمل سیریز 24 اگست سے شروع ہوگی۔

LEAVE A REPLY