CNG
CNG

CNG News By Daily Karachi

کراچی میں سی این جی بحران کے باعث بیشتر فلنگ اسٹیشن بند ہیں۔ سی این جی ایسوسی ایشن کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے خلاف ہڑتال کے باعث  شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن اور اوگرا کے درمیان تنازع کے باعث کراچی سمیت سندھ میں سی این جی کا بحران پیدا ہو گیا۔ اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن اس بات پر متفق نہیں پا رہے کہ سی این جی لٹر میں فروخت کی جائے یا کلو میں۔ سی این جی ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ ہم لیٹر میں ہی فروخت کریں گے۔

سی این جی ایسوسی ایشن نے آج اوگرا کے خلاف ہڑتال بھی کر رکھی ہے جس کے باعث کراچی میں بیشتر فلنگ اسٹیشن بند ہیں جبکہ جو کھلے ہیں ان پر صارفین کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں جو اپنی باری آنے کےمنتظر ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ سی این جی لٹر میں خریدنے سے نقصان ہو رہا ہے،اعلیٰ حکام معاملے کا نوٹس لے کرانہیں اذیت سے نجات دلائیں۔

LEAVE A REPLY