اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اعترازاحسن نے کہاہےکہ ہمیں حکومت سے کوئی امید نہیں ہے۔اسپیکر کے بلانے پر جانا ہے یا نہیں،یہ فیصلہ اپوزیشن کی پارٹی کے اجلاس میں ہوگا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتےہوئے اعتزاز احسن نےکہاکہ حکومت دکھاتی ایک ہے اور کرتی دو ہے۔ اعتزاز احسن نے انکشاف کیاکہ حکومت وزیراعظم اور ان کے خاندان کے احتساب کی طرف نہیں آئے گی۔

چوہدری نثار کے متعلق اعترازاحسن کا کہنا تھاکہ چودھری نثار کے اعصاب پر میں سوار ہوں۔انھیں دن رات میرے ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔ انھوں نے تنقیدی لہجے میں کہاکہ چودھری نثار کو پریس کانفرنس کرنے کا بہت شوق ہے۔

اعتزاز احسن کامزیدکہناتھاکہ ٹی او آرز کمیٹی لاحاصل لگتی ہے۔ کمیٹی کی

آٹھ نشستیں ہوچکی ہیں، حکومت ٹس مس نہیں ہوئی۔ اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت لچک دکھائی۔ لیکن  ہمیں پھر بھی برا بھلا کہا گیا اورتنقید بھی ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY