Ayan Ali
Ayan Ali

Ayan Ali has also made serious charges against News By Daily Karachi

راول پنڈی: کسٹم انسپکٹراعجازچوہدری قتل کیس میں ماڈل ایان علی کے خلاف دہشتگردی کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔ راولپنڈی کی مقامی عدالت نے فریقین کو انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔

علاقہ میجسٹریٹ محمد گلفام بٹ نے ایان علی کو کسٹم انسپکٹراعجازچوہدری قتل کیس میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔ ایان علی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی موکلہ کے وارنٹ گرفتاری سپریم کورٹ نے معطل کر رکھے ہیں۔ وزیر داخلہ کوئٹہ واقعےکی تفتیش اور پانامہ لیکس پر پیشرفت کرائیں، صرف اس مقدمہ پر وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔

پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ایان علی ضمنی چھیاسٹھ میں نامزد ملزمہ ہے، مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات شامل ہو چکی ہیں۔ فاضل جج نے مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل ہونے کے باعث ماڈل گرل سمیت دیگر فریقین کو انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

LEAVE A REPLY