Atif Aslam failed to impress the new song

پاکستانی نامور گلوکار عاطف اسلم کا ایک اور بولی وڈ فلم میں گایا ہوا گانا ریلیز ہوگیا۔

عاطف اسلم نے جان ابراہم کی فلم ’ستیامیوا جایت‘ نامی فلم میں ایک رومانوی گانا گایا، جس کی ویڈیو بھی ریلیز کردی گئی۔

’پانیوں جیسا‘ گانے میں عاطف اسلم کے ساتھ بھارتی گلوکارہ تلسی کمار نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

عاطف اسلم نے اس گانے کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔

لیکن دیکھا جائے تو یہ گانا عاطف اسلم کے بولی وڈ میں گئے پچھلے گانوں جتنا متاثر کن نہیں ہے۔

اس گانے کی دھن تو پسند آئی البتہ یہ عاطف کی بہترین پرفارمنس نہیں۔

اس فلم میں جان ابراہم کے ساتھ عائشہ شرما کام کرتی نظر آئیں گی، جبکہ جان فلم میں پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہے ہیں۔

میلاپ ملن کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی ریلیز رواں سال متوقع ہے۔

LEAVE A REPLY