Asifa Bhutto Zardari
Asifa Bhutto Zardari

Asifa Bhutto Zardari News By Daily Karachi

لاہور(مانیٹرنگ‌ڈیسک)سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی پنجاب میں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے معاملے پر حکومت پر برس پڑیں۔
اپنے ایک بیان میں آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ پنجاب میں 6 مہینے میں 900 بچے لاپتہ ہوئے جو تشویش ناک بات ہے، انھوں نے کہا کہ ریاست نے گمشدہ بچوں کو واپس لانے کیلیے کوئی اقدام نہیں کیا، سمجھ نہیں آتا کہ ناکام لیگ لاپتہ بچوں کو واپس لانے کی کوشش کیوں نہیں کر رہی، شبہ ہے کہ بچوں کو اغوا کے بعد بیچا جاتا ہے یا ان کے اعضا نکالے جاتے ہیں.
واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بچوں کے لاپتہ اور اغوا ہونے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

LEAVE A REPLY