Kareena Kapoor
Kareena Kapoor

 Kareena Kapoor walked the ramp despite being pregnant News By Daily Karachi

ممبئی: بالی ووڈ کی موسٹ اسٹائلش اداکارہ کرینہ کپور نے حاملہ ہونے کے باوجود فیشن شو میں شرکت کی اور ریمپ پر وال کرکے سب کو حیران کردیا۔

بالی ووڈ اداکار کرینہ کپور کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ اداکارہ 2012 میں سیف علی خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جس کے بعد اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی بیبو کے شوہر نے خود تصدیق کی تھی تاہم اب اداکارہ نے حاملہ ہونے کے باوجود فیشن شو میں شرکت کی ہے اور اس طرح پہلی بار منظر عام پر آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپورنے ممبئی میں ہونے والے لیک می فیشن ویک 2016 میں شرکت کی اور حاملہ ہونے کے باوجود فیشن ڈیزائنرسبیاساشی مکھرجی کی ملبوسات زیب تن کیے اور ریمپ پر واک کرکے سب کو حیران کردیا جب کہ اداکارہ کرینہ کپورریمپ پر واک کرتے ہوئے پر جوش نظر آئیں۔

دوسری جانب کرینہ کپورکا کہنا تھا کہ فیشن شو میں واک میرے لیے یادگار لمحات ہیں کیوں کہ پہلی بار اپنے ہونے والے بچے کے ساتھ ریمپ پر واک کررہی ہوں اسی لیے اس لمحے کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ ہونے کے باعث ریمپ پر واک کرنے سے گھبرارہی تھی لیکن شو میں شرکت کرنے  پر جذباتی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ میں حاملہ خاتون کا کردار ادا کریں گی۔

LEAVE A REPLY