پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے 205 رنز کے جواب میں اسکاٹ لینڈ کا شاندار آغاز

ایڈن برگ: پاکستان کے 205 رنز ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر پاور پلے کے اختتام پر 56 رنز بنالیے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کریز پر رچی بیرنگٹن اور کائل کٹزر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ جارج منسے (25) کی صورت میں حسن علی نے حاصل کی۔

اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ میں کھیلے جارہے دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان سرفراز اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 205 رنز کا ہدف دیا۔

مقررہ 20 اوورز میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔ کپتان سرفراز 89 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شعیب ملک 27 گیندوں پر 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، فخر زمان اور احمد شہزاد نے پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 33رنز پر گری جب احمد شہزاد 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، پاکستان کو دوسرا نقصان 46 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب فخر زمان بھی 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

LEAVE A REPLY