Shahrukh Khan Will dance in the deepika and ranveer wedding
Shahrukh Khan Will dance in the deepika and ranveer wedding

Shahrukh Khan Will dance in the deepika and ranveer wedding

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے رشتے کی خبریں گزشتہ 5
سالوں سے میڈیا میں سامنے آرہی ہیں، تاہم ان دونوں نے کبھی بھی کھل کر اس کا اعتراف نہیں کیا۔

تاہم حالیہ رپورٹس کے مطابق رنویر اور دپیکا دونوں رواں سال نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ویسے تو یہ دونوں اداکار اپنی شادی کی ایک پرائیوٹ تقریب اٹلی میں منعقد کرنے کا ارادہ کررہے ہیں، جس میں صرف خاندان اور قریبی دوست شامل ہوں گے۔

لیکن اب خبریں سامنے آئیں ہیں کہ اداکار شاہ رخ خان اور ارجن کپور بھی اٹلی میں ان دونوں کی شادی میں شریک ہونے جارہے ہیں، اور ہوسکتا ہے کہ یہ دونوں وہاں پرفارم بھی کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ انوشکا شرما نے بھی ویرات کوہلی سے اٹلی میں شادی کی تھی، جس کے بعد ان دونوں نے ممبئی اور دہلی میں ایک ایونٹ منعقد کیا تھا، جس میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور کھیل کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تھی۔

اور اب دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی انوشکا اور ویرات کی طرح اٹلی میں شادی کے بعد ممبئی میں ایک ایونٹ منعقد کریں گے

LEAVE A REPLY